Dec ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: امبیڈکر معاملے پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہنگامہ

ہندوستان میں بھیم راؤ امبیڈکر معاملے پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر زبردست ہنگامہ ہوا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:    ہندوستانی میڈیا کے مطابق بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر معاملے پر سیاست تیز ہو گئی ہے اور جمعرات کو نہ صرف پارلیمنٹ کے اندر بلکہ پارلیمنٹ کے احاطے میں بھی حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے ممبران پارلیمنٹ کے درمیان دھکامکی کے ساتھ زبردست ہنگامہ ہوا۔
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ ان کے ساتھ ایوان میں جاتے ہوئے پارلیمنٹ کے گیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین پارلیمنٹ نے دھکا مکی کی۔

راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت بابا صاحب کی توہین کر رہی ہے اور آئین پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے لوگوں نے پارلیمنٹ کا مکر گیٹ بند اور انہیں اندر جانے سے روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ ایوان میں جا رہے تھے تو بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے انہیں دھکا دیا۔

ٹیگس