Jan ۱۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان خلا میں ڈاکنگ کرنے والا چوتھا ملک

ہندوستان خلا میں ڈاکنگ کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے.

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق قومی خلائی مرکز انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائیزیشن اسرو نے خلا میں ڈاکنگ کا اپنا تاریخی مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا جس پر ہندوستان، امریکہ روس اور چین کے بعد خلا میں ڈاکنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔ اسرو نے اسپیس ڈاکنگ ایکسرسائز یا اسپیڈیکس مشن کے تحت دو سیٹیلائٹس کو کامیابی کے ساتھ ڈاک کرنے کا عمل پورا کر لیا۔ اس ڈاکنگ کے طریقہ کار میں خلائی جہاز کو پندرہ میٹر ہولڈ پوائنٹ سے تین میٹر ہولڈ پوائنٹ تک درست طریقے سے آپریٹ کرنا شامل تھا جو نہایت احتیاط سے انجام دیا گیا۔
اسرو کے چیئرمین وی نارائنن نے تاریخ رقم کرنے پر اپنی ٹیم کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام باشندوں کو بھی مبارکباد پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کو ڈاکنگ تکنیک کی ضرورت چندریان چار جیسے مشن میں ہو گی جس میں چاند سے نمونہ لے کر زمین پر واپس آنا ہے۔ اسرو کی اس کامیابی پر وزیراعظم نریندر مودی نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُسے مستقبل میں ہندوستان کی اہم اور کثیرالمقاصد خلائی مہمات کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔

ٹیگس