Jan ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: نکسلیوں کے خلاف بڑا آپریشن 16 نکسلی ہلاک

نکسلیوں سے ایس ایل آر رائفل جیسے خودکار ہتھیاروں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: چھتیس گڑھ کے گڑیابند ضلع میں نکسلیوں کے خلاف فوج کا ایک بڑا آپریشن کیا جا رہا ہے، جس کے تحت منگل کو سیکورٹی فورسز نے کئی نکسلیوں کو ہلاک کیا جن میں سے 16 کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں ۔ ہلاک ہونے والے نکسلیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ چھتیس گڑھ اور اڈیشہ کی 10 ٹیمیں اس انکاؤنٹر میں شامل ہیں ۔  بتایا جا رہا ہے کہ اس آپریشن میں  نکسل مرکزی کمیٹی کے رکن جے رام عرف چلپتی کے مارے جانے کی خبر ہے جس کے سر پر ایک کروڑ روپے کا انعام تھا۔

نکسلیوں سے ایس ایل آر رائفل جیسے خودکار ہتھیاروں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ٹیگس