Jan ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اتر پردیش کی شاہی مسجد کمیٹی کی سپریم کورٹ سے فریاد

اتر پردیش کی شاہی مسجد کمیٹی نے مرکزی حکومت پر عبادت گاہوں کے قانون کے جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر جان بوجھ کر اپنا جواب داخل نہ کر نے کا الزام لگاتے ہوئے ایک عرضی داخل کرکے سپریم کورٹ سے فریاد کی ہے کہ مرکز کے اس حق پر روک لگا دی جائے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کی شاہی مسجد کمیٹی کی عرضی میں کہا گیا کہ چونکہ مرکزی حکومت کئی مواقع فراہم کرنے کے باوجود اپنا جواب داخل کرنے میں ناکام رہی ہے، اس لیے کمیٹی نے عدالت سے درخواستوں پر جواب دینے کے مرکز کے حق پر روک لگانے کا حکم پاس کرنے کی درخواست کی تاکہ اس معاملے میں کارروائی کو آگے بڑھایا جاسکےعرضی میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان سرکار جان بوجھ کر اپنا جوابی حلف نامہ داخل نہیں کر رہی ہے جس کا مقصد موجودہ رٹ پٹیشن اور منسلک رٹ درخواستوں کی سماعت میں تاخیر کرنا ہے۔ اس سے عبادت گاہوں کے قانون کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی مخالفت کرنے والوں کو روکا جا رہا ہے۔

ٹیگس