امبیڈکر کے مجسمے کی توڑ پھوڑ کی بنا پر کانگریس کا کیجریوال سے معافی مانگنے کا مطالبہ
Jan ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
کانگریس کا کہنا ہے کہ امرتسر میں امبیڈکر کے مجسمے کی توڑ پھوڑ کے لئے کیجریوال کو معافی مانگنی چاہئے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق کانگریس نے کہا ہے کہ پنجاب کے امرتسر میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کی توڑ پھوڑ کا ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے لیے ریاست کی عام آدمی پارٹی کی حکومت ذمہ دار ہے اس لیے پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔ کانگریس کے خزانچی اجے ماکن اور پنجاب کے سابق وزیر سکھجندر سنگھ رندھاوا نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ صرف امبیڈکر کے مجسمے کو توڑنے کا واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک نظریہ پر حملہ ہے۔ ریاست میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی اس واقعہ کی ذمہ دار ہے۔ یہ حملہ صرف ایک مجسمے پر نہیں بلکہ بابا صاحب کے نظریے اور ہمارے آئین پر حملہ ہے۔