کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ سجن کمار کو دہلی کی خصوصی عدالت نے مجرم قرار دے دیا
Feb ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے سابق رکن پارلیمنٹ سجن کمار کو 1984 کے فسادات کے کیس میں مجرم قرار دے دیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کی کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پارلیمنٹ سجن کمار کو دارالحکومت دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے دوران مغربی دہلی کے راج نگر میں مشتعل ہجوم کے حملے میں باپ بیٹے کے قتل کے معاملے میں آج قصوروار ٹھہرایا۔ دہلی کی خصوصی عدالت کی جج کاویری باویجا نے کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ کو مجرم قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ جو پہلے ہی 1984 کے فسادات کے ایک اور کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔