Feb ۱۵, ۲۰۲۵ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: مہا کمبھ جانے والی گاڑی حادثے کا شکار، 10 ہلاک ، 19 زخمی

چھتیس گڑھ سےاتر پردیش کے پریاگ راج میں مہاکمبھ کے لیے جانے والی بولیرو کار حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے 10 افراد ہلاک، جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق  ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ضلع کوربا سے تھا ۔ وہ  سنگم میں نہانے جارہے تھے۔ یہ حادثہ پریاگ راج-مرزا پور ہائی وے پر میجا علاقے میں سویرے 2.30 بجے پیش آیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بولیرو کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا۔ پوری بولیرو کچل گئی۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد بولیرو میں سفر کر رہے تھے۔پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔ہلاک ہونےوالے تمام افراد چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا کے رہنے والے تھے۔ حادثے میں بس پر سوار 19 افراد جو سنگم میں نہانے کے بعد بنارس واپس لوٹ رہے تھے، زخمی بھی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو سی ایچ سی رام نگر میں داخل کرایا گیا ہے۔ بس میں سفر کرنے والے تمام افراد مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع کے رہنے والے ہیں۔

ٹیگس