Feb ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • پانامہ میں ڈی پورٹ کیے گئے ہندوستانیوں کو ان کی شناخت کی تصدیق کے بعد واپس لایا جائے گا: ہندوستان

ہندوستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پانامہ میں ڈی پورٹ کئےجانے والے ہندوستانیوں کی پہلے شناخت کی تصدیق کی جائے گی اس کے بعد انہیں ملک واپس لایا جائے گا۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق امریکہ کی طرف سے پانامہ اور کوسٹا ریکا میں ہندوستانیوں سمیت غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کے درمیان، وزارت خارجہ نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستانی شہریوں کی شناخت کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں ملک واپس لایا جائے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بریفنگ میں کہا ایک بار جب ان کی شناخت قائم ہو جائے گی اور ہمیں یقین ہو جائے گا کہ وہ ہندوستانی شہری ہیں ان کی دستاویزات تیار کی جائیں گی اور متعلقہ افسران کی جانب سے ان کی وطن واپسی کا انتظام کیا جائے گا ۔

ٹیگس