ہندوستان: بی ایس ایف اہلکاروں کا ایک در انداز کو مار گرانے کا دعوی
Feb ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
بی ایس ایف اہلکاروں نے بدھ کی علی الصبح پٹھان کوٹ بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر ایک در انداز کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ چھبیس فروری دو ہزار پچیس کو علی الصبح بی ایس ایف اہلکاروں نے مشتبہ نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا جس کے دوران ایک در انداز کو ضلع پٹھان کوٹ پنجاب میں بین الاقوامی سرحد کو عبور کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس ترجمان نے کہا کہ در انداز کو چوکس فوجیوں نے خبردار کیا لیکن اس نے کوئی توجہ نہیں دی۔ترجمان نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے اس دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔