Mar ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان:  آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان ہندوستان میں آج گھریلو سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کے باعث دہلی میں پیٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔ تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں مستحکم ہرنے کے ساتھ ہی ممبئی میں پیٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر پر رہا۔

 

ٹیگس