ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں پولیس چوکی پر گرینیڈ حملہ
Mar ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں پولیس چوکی پر گرینیڈ حملے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: منگل اور بدھ کی درمیانی رات بارہ مولا کے اولڈ ٹاؤن ميں پولیس کی ایک چوکی سے دھماکے کی آواز سنی گئی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ گرینیڈ حملے کا نتیجہ تھا جس سے اطراف کے علاقوں میں وحشت پھیل گئی۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرینیڈ حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرینیڈ پولیس چوکی ایک ایسے حصے میں گرا کہ اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس گرینیڈ حملے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن اور تحقیقات شروع کردیں لیکن آخری اطلاع ملنے تک اس حوالے کسی پیشرفت کی کوئی خبر نہیں تھی۔