Mar ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • راہل گاندھی کا مرکزی حکومت سے مطالبہ

ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن کے دوران ووٹر لسٹ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اس پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ووٹر لیسٹ معاملے پر بحث کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی معلوم ہے کہ ووٹر لیسٹ حکومت کی جانب سے تیار نہیں ہوتی لیکن اگر حزب اختلاف اس پر بحث چاہتا ہے تو اسے اجازت ملنی چاہیے۔ در اصل اس سے قبل اسپیکر اوم برلا نے کہا تھا کہ ووٹر لیسٹ حکومت نہیں بناتی تو ایسے معاملات یہاں کیوں اٹھائے جا رہے ہیں ۔ان کا جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ہمیں بھی یہ معلوم ہے تاہم اس وقت پورے ملک میں ووٹر لیسٹ پر سوال اٹھ رہے ہیں خاص طور پر ان ریاستوں میں شکایتیں بہت زيادہ ہيں جہاں حزب اختلاف کی جماعتوں کی حکومت ہے اس لئے پورا حزب اختلاف یہ چاہتا ہے کہ ووٹر لیسٹ پر بحث ہو۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں ووٹر لیسٹ کا معاملہ حزب اختلاف کئی مہینوں سے اٹھا رہا ہے۔ حزب اختلاف کا الزام ہے کہ الیکشن کمیشن اور بے جی پی مل کر ووٹر لیسٹ سے کچھ ووٹروں کے نام ہٹا اور کچھ کے شامل کر رہے ہيں۔

راہل گاندھی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مہاراشٹر میں عین وقت پر بڑی تعداد میں ووٹروں کا نام فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

ٹیگس