Mar ۱۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: امریکی اسٹارلنک کمپنی سے معاہدے پر تحفظات

ہندوستان میں حزب اختلاف کانگریس نے کہا ہے کہ ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے امریکی کمپنی کا معاہدہ، ملک کی سلامتی سے تعلق رکھتا ہے اور اس سلسلے میں خدشات کو دور کرنا ضروری ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: کانگریس کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ ایئر ٹیل اور جیو کے ساتھ امریکی کمپنی اسٹار لنک کا تعاون معاہدہ بارہ گھنٹے کے اندر حل ہو کیا تھا جس سے ایسا لگتا ہے کہ ہندوستان میں اس کمپنی کے داخلے پر ان کے تمام اعتراضات پر اتفاق ہو گیا ہے۔ واضح رہے ٹرمپ کے قریبی ایلن مسک کی کمپنی اسٹار کچھ عرصے سے بہت سے امور پر اعتراض کر رہی تھی۔
کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے الزام عائد کیا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ یہ معاہدہ کسی اور نے نہيں بلکہ خود وزیر اعظم نریندر مودوی نے اسٹار لنک کے مالک ایلن مسک کے ذریعے صدر ٹرمپ کے ساتھ خیر سگالی برقرار رکھنے کے لئے کیا ہے لیکن بہت سے سوالات ابھی باقی ہیں۔
انہوں نے کہا سوال یہ ہے کہ جب قومی سلامتی کا معاملہ ہوگا تو رابطہ کو آن یا آف کرنے کا اختیار کس کے پاس ہوگا؟ اسٹار لنک یا ہندوستانی شریک کے پاس ہوگا؟ اور کیا دوسروں کو بھی سیٹیلائٹ رابطہ فراہم کرنے کی اجازت دی جائے گی؟

ٹیگس