ہندوستان کی ریاست منی پور میں بدامنی
Mar ۲۰, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۳ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست منی پور میں دوبارہ فساد شروع ہوجانے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق منی پور کے چراچند پور میں دو مختلف نسلی گروہوں کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ منگل کی رات جھڑپیں شروع ہوئیں اور دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ اس کے ساتھ ہی مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ اور تخریبی کارروائیوں کی رپورٹیں بھی ملی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے لوگوں سے پر امن رہنے اور تشدد سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے۔