Mar ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں عسکریت پسندوں کا پتہ لگانے کے لئے سرچ آپریشن جاری

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ہیرا نگر کے ایک گاؤں میں مبینہ طور پر روپوش عسکریت پسندوں کا پتہ لگانے کے لئے سرچ آپریشن کا سلسلہ آج بدھ کو بھی جاری ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق سری نگر سے ہمارے نمائندے نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تکنیکی اور نگرانی کے آلات سے لیس فوج، این ایس جی، بی ایس ایف، پولیس، اسپیشل آپریشن گروپ، اور سی آر پی ایف پر مشتمل گروپ آپریشن میں شامل ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق آپریشن میں ہیلی کاپٹر، یو اے وی، ڈرون، بلٹ پروف گاڑیوں اور سدھائے ہوئے کتوں سے بھی کام لیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ عہدیدار موقع پر موجود تلاشی آپریشن کی نگرانی رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ہیرا نگر میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد اتوار سے ہی یہ وسیع سرچ آپریشن جاری ہے۔

ٹیگس