Mar ۲۷, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: جموں و کشمیر میں پولیس کے چھاپے اور تلاشی

جموں وکشمیر پولیس نے سری نگر اور سوپور میں متعدد مقامات پر وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: ایک پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ یو اے پی اے کے تحت درج مقدمات کی تحقیقات کے سلسلے میں سری نگر اور سوپور میں متعدد مقامات پر وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔
اس رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر مسلم کانفرنس بٹ گروپ، جموں و کشمیر مسلم لیگ مسرت عالم گروپ اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی شبیر شاہ گروپ کے لیڈروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور تلاشی لی گئی۔
جموں و کشمیر پولیس کے مطابق ان چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا مقصد جموں و کشمیر میں علاحدگی پسند اور مبینہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کی باقیات کو ختم اور اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ہے۔

ٹیگس