ہندوستان: وقف ترمیمی بل کے خلاف مظاہرے
ہندوستان میں متنازع وقف ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں اس بل کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہيں۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق متنازع وقف ترمیمی بل کی لوک سبھا اور راجیا سبھا سے منظوری کے بعد ہندوستان میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہيں۔ اطلاعات کے مطابق متنازع بل کے خلاف احمد آباد، کولکتا اور چنئی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیےگئے۔
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں مقدس اثاثوں پر سیاست نامنظور کے بینر اٹھائے ہوئے تھے اور حکومت سے متنازع بل واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھےہندوستان کی کانگریس، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور عام آدمی پارٹی نے متنازع بل کی آئينی حیثیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے، مختلف مسلم تنظیموں نے بھی اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہےسرکاری رپورٹوں کے مطابق ہندوستان میں وقف بورڈز کے پاس تقریباً آٹھ لاکھ اکاون ہزار پانچ سو پینتس جائیدادیں اور نو لاکھ ایکڑ اراضی موجود ہے۔