Apr ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • وقف کا معاملہ ملک کے 24 کروڑ مسلمانوں کے وقار پر حملہ ہے: محبوبہ مفتی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وقف معاملے کو ہندوستان کے24 کروڑ مسلمانوں کے وقار پر حملہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں وقف معاملے کو ایمان کے معاملے سے بالاتر قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ہندوستان کے 24 کروڑ مسلمانوں کے حقوق، عقائد اور وقار پر براہ راست حملہ ہے اور میں وزیر اعلیٰ، قانون ساز اسمبلی اور جموں و کشمیر حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں اور اپنے عوام کے حقوق پر کسی بھی طرح کے تجاوزات کے خلاف ثابت قدم رہیں۔  انہوں نے لکھا ہے کہ وقف کا مسئلہ ایمان کے معاملات سے بالاتر ہے۔ یہ ہندوستان کے 24 کروڑ مسلمانوں کے حقوق، عقائد اور وقار پر براہ راست حملہ ہے۔ان کے بقول واحد مسلم اکثریتی خطہ ہونے کے ناطے جموں و کشمیر کو آواز بلند کرنی چاہئے اور اپنے لوگوں کے حقوق کا دفاع کرنا چاہیے۔ انہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ میں وزیر اعلیٰ، قانون ساز اسمبلی اور جموں و کشمیر حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں اور اپنے عوام کے حقوق پر کسی بھی طرح کے تجاوزات کے خلاف ثابت قدم رہیں۔

ٹیگس