Apr ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے احتجاجی جلوس پر پولیس کے تشدد کی مذمت

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مرشد آباد میں وقف ترمیمی بل کےخلاف کئے جانے والے احتجاج جلوس پر پولیس کے تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق مرشد آباد (مغربی بنگال) کے احتجاجی جلوس پر پولیس کی بربریت نے تین مسلم نوجوانوں کی جان لے لی جس کی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے ایک بیان میں سخت الفاظ میں مذمت کی  ہے اور مغربی بنگال کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خاطی افسران کے خلاف سخت کاروائی کرے اور پولیس کے تشدد میں جان کی بازی ہارنے  والے ہر فرد کے خاندان کو 25 لاکھ روپے بطورمعاوضہ ادا کرے نیز پولس کو سخت تاکید کرے کہ وہ کسی بھی احتجاج سے نمٹنے میں انتہائی ضبط و تحمل سے کام لے۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے بیان میں مزید آیا ہے کہ وقف قانون میں مرکزی حکومت کے ذریعہ من مانی، متنازعہ، دستوری حقوق سے متصادم، امتیاز و تفریق اور فرقہ واریت پر مبنی ترمیمات نے فی الواقع مسلمانوں کے جذبات کو برانگیختہ کردیا ہے، جس کا اظہار ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج و مظاہروں کی شکل میں ہورہا ہے۔

ٹیگس