Apr ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے رام بن میں موسم کا قہر، بڑے پیمانے پر تباہی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے علاقے رام بن میں بادل پھٹنے ، پہاڑوں سے گرنے والے تودوں اور سیلاب نے زبردست تباہی مچائی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: رپورٹوں ميں بتایا گیا ہے کہ رام بن میں سیلاب، بادل پھٹنے اور پہاڑی تودے گرنے کے واقعات سے بہت سے مکانات، دکانوں اور سڑکوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ علاقے ميں امدادی کارروائی جاری ہے اور امدادی دستوں نے سو سے زیادہ لوگوں کو بچاکر محفوظ مقام پر پہنچانے کا دعوی کیا ہے۔
رپورٹوں ميں بتایا گیا ہے کہ موسم میں نسبتا بہتری آنے کے بعد دوبارہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ رام بن ميں سرینگر جموں، شاہراہ بدستور بند ہے جس کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں راستے میں پھنسی ہوئی ہیں۔

ٹیگس