Apr ۲۹, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • جموں کشمیر اسمبلی میں پہلگام حملے کی قرارداد مذمت

ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر کے وزیراعلی عمرعبداللہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پیر کو ریاستی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق جموں کشمیر کی اسمبلی میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں قرارداد منظور کی گئی اس موقع پر ایوان کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی عمر عبداللہ نے کہا کہ کشمیر کا کوئی بھی باشندہ اس حملے کی حمایت نہيں کرسکتا اور اس دہشت گردانہ حملے نے ہمیں اندر سے کھوکھلا کردیا ہے۔
انہوں نے حملے میں مارے گئے چھبیس لوگوں کے نام پڑھ کر سنائے اور کہا کہ پورا ہندوستان اس حملے سے صدمے میں ہے عمرعبداللہ کا کہنا تھا کہ پورے جموں کشمیر میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

ٹیگس