May ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • وقف ترمیمی قانون سے متعلق درخواستوں پر سماعت پندرہ مئی تک ملتوی

ہندوستان کی عدالت عظمیٰ نے وقف ترمیمی قانون سے متعلق درخواستوں پر سماعت پندرہ مئی تک ملتوی کردی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستانی سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سماعت آج ملتوی کر دی ہے۔ ہندوستانی سپریم کورٹ نے اس معاملے کی آئندہ سماعت کے لیے پندرہ مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ساتھ ہی وقف ترمیمی قانون معاملے پر سماعت جسٹس بی آرگوئی کے حوالے کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بی آر گوئی ہندوستان کے آئندہ چیف جسٹس ہوں گے اس لیے عرضی پر سماعت اب ان کی قیادت والی بنچ ہی کرے گی۔ موجودہ چیف جسٹس سنجیو کھنہ تیرہ مئی کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔ وقف ترمیمی قانون کے خلاف داخل عرضی پر آج تقریباً دو ہفتےبعد سماعت ہو رہی تھی۔ عدالت نے جیسے ہی آج اس معاملے کی سماعت شروع کی، سالیسٹر جنرل نے آئندہ ہفتہ تک سماعت ملتوی کرنے کی گزارش بنچ کے سامنے رکھ دی۔ بنچ نے ان کی درخواست پر رضامندی ظاہر کی اور اس طرح اب معاملہ پندرہ مئی کو سنا جائے گا۔ گزشتہ سماعت میں عدالت عظمیٰ نے قانون کے دو اہم پہلوؤں پر روک لگا دی تھی۔

ٹیگس