May ۰۸, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستانی فوج کے حملے میں کوئی عام شہری نہیں مارا گیا؛ راجناتھ سنگھ

ہندوستان کے وزیر دفاع نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کے حملے میں کوئی عام شہری نہیں مارا گیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بقول ان کے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور دیگر علاقوں میں موجود، مبینہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ پوری منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بقول ان کے ہندوستانی فوج نے اس آپریشن میں پوری چوکسی اور حساسیت کے ساتھ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور اس آپریشن میں صرف دہشت گرد مارے گئے اور کسی عام شہری کو کوئی نقصان نہيں پہنچا۔

ٹیگس