بی جے پی لیڈر کے توہین آمیز فرقہ وارانہ بیان کی مذمت
ہندوستان میں کرنل صوفیہ قریشی کے حوالے ایک بی جے پی لیڈر کے فرقہ وارانہ توہین آمیز بیان پر حزب اختلاف نے زبردست ہنگامہ کیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق کانگریس پارٹی نے بی جے پی لیڈر کے قرقہ وارانہ اور توہین آمیز بیان پر سخت احتجاج کیا ہے۔کانگریس پارٹی کے رہنما سچن پائلٹ نے کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں بی جے پی لیڈر وجے شاہ کےبیان کو شرمناک قرار دیا ہے۔
انہوں بی جے پی قیادت سے اس حوالے سے معافی مانگنے اور وجے شاہ کو کابینہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریسی رہنما سچن پائلٹ نے کہا کہ کرنل صوفیہ قریشی کی توہین قومی توہین ہے اور حکومت کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وجے شاہ کو ریاستی کابینہ سے برخاست کیا جائے۔ ایک اور رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش کی ہائی کورٹ نے کرنل قریشی کے بارے میں فرقہ وارانہ اور توہین آمیز بیان پر وجے شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک لیڈر اور ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر وزیر وجے شاہ نے ایک تقریب سے خطاب میں کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن کہا تھا۔