Aug ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • دہلی کی وزیر اعلی حملے میں زخمی

دہلی کی وزیر اعلا حملے میں زخمی ہوگئی ہیں ۔

سحرنیوز/ہندوستان: دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق وزیر اعلا ریکھا گپتا پر ہفتے وار عوامی ملاقات کے دوران حملہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ دہلی کی وزیر اعلان ریکھا گپتا ہر ہفتے بدھ کو جنو سنوائی کے زیر عنوان کے عوام سے ان کے مسائل اور شکایات سنتی ہیں۔ 

آج صبح جن سنوائی کے دوران ایک شخص نے ان پر حملہ کردیا جس سے ان کے سرپر چوٹ آئي ہے۔پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے جس کا تعلق ریاست گجرات سے اور نام راجیش بھائی سکریا بتایا گیا ہے۔ 

پولیس نے موقع پر ہی حملہ آور کو گرفتار کرلیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔ حزب اختلاف کے رہنماؤں نے دہلی کی وزیراعلا پر حملے کی مذمت کی ہے۔ 

 

ٹیگس