Aug ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • سی پی رادھا کرشنن کا پرچہ نامزدگی جمع

ہندوستان میں نائب صدر کے انتخاب کے لئے قانونی اقدامات باضابطہ شروع کردیئے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق حکمراں این ڈی اے اتحاد کی طرف سے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن نے آج اپنا پرچہ نامزدگی جمع کرادیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق پرچہ نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے نائب صدر کے عہدے کے لئے مسٹر سی پی رادھا کرشنن کے نام کے تجویز کنندہ کی حیثیت سے خود کو پیش کیا۔

 اس کارروائی کے دوران ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ مرکزی وزیر نتن گڈکری جنتا دل یونائٹیڈ کے للن سنگھ، ایل جے پی کے چراغ پاسوان اور این ڈی اے میں شامل دیگر جماعتوں کے لیڈران بھی موجود تھے۔

دوسری طرف حزب اختلاف کے انڈیا اتحاد نے بی سدرشن ریڈی کو نائب صدر کے الیکشن کے لئے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ 

ٹیگس