روسی صدر سے ہندوستان کے وزير خارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات میں فروغ پر زور
ماسکو کے ساتھ تعلقات کم کرنے کے لئے نئي دہلی پر واشنگٹن کے شدید دباؤ کے موقع پر ہندوستان کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوتن سے ملاقات کی۔
سحرنیوز/ہندوستان: رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے ہندوستان کے وزیر خارجہ اور ہندوستان روس تجارتی، اقتصادی،سائنسی، اور ثقافتی تعاون کے مشترکہ کمیشن کے ہندوستانی سربراہ سے گفتگو کی۔
اس موقع پر روس کے نائب وزیر اعظم اور ہندوستان روس تجارتی، اقتصادی،سائنسی، اور ثقافتی تعاون کے مشترکہ کمیشن کے روسی سربراہ بھی موجود رہے جبکہ اس ملاقات میں نئي دہلی پر واشنگٹن کے دباؤ کے پیش نظر دو طرفہ تعغاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خيال ہوا ۔ اس سے قبل ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے سربراہ سے بھی ملاقات کی ۔
اس ملاقات کے بعد روس کے نائـ بوزیراعظم نے کہا تھا کہ ہندوستان اور روس کے درمیان تجارتی لین دین میں گذشتہ پانچ سالوں میں سات گنا اضافہ ہوا ہے اور ہندوستان روس کے تین اہم تجارتی شریک ملکوں میں شامل ہے۔