کینیڈا سے ہندوستانیوں کے اخراج پر سفیر پریشان
کینڈا میں ہندوستان کے نئے سفیر دنیش پاٹھک نے اس ملک سے ہندوستانی شہریوں کے بڑھتے ہوئے اخراج پر تشویش کا اظہار کیا ہے
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان ٹائمز کے مطابق کینڈا میں ہندوستان کے نئے سفیر نے کینڈا سے ہندوستانی شہریوں کے بڑے پیمانے پر اخراج پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینڈا میں بہت سے ہندوستانی بدامنی محسوس کرتے ہیں
دنیش پاٹھک نے سی ٹی وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسے صرف ہندوستان کا مسئلہ نہیں سمجھنا چاہئے بلکہ کینڈا کے ایک مسئلے کی حیثیت سے دیکھنا چاہئے
کینڈا میں ہندوستانی سفیر نے اس سیکورٹی سیناریو اور اس کے دونوں ملکوں پر منفی اثرات کی جانب اشارہ کیا اور اس موضوع پر سنجیدہ توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سن دوہزار چوبیس میں تقریبا دوہزار ہندوستانی شہریوں کو کینڈا سے نکالا گیا ہے اور یہ تشویشناک عمل بدستور جاری ہے