Oct ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان:  بہار الیکشن، امت شاہ کی وجہ سے تیجسوی یادو کی ریلی منسوخ

بہار اسمبلی انتخابات جوں جوں قریب آ رہے ہیں سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی ریاست بہار کے علاقے کھگڑیا میں راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو کی ریلی کو وزیر داخلہ امت شاہ کے مجوزہ دورے کے باعث انتظامیہ نےمنسوخ کر دیا جسے آر جے ڈی نے تاناشاہی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ عوامی رابطہ مہم جاری رکھے گی۔

انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق آج پچیس اکتوبر دو ہزار پچیس کو کھگڑیا کے سنسارپور کھیل میدان میں تیجسوی یادو کی ریلی ہونا تھی لیکن انتظامیہ کی جانب سے چوبیس اکتوبر کو جاری حکم نامے کے تحت اس ریلی کی اجازت مسترد کر دی گئی۔

اس حکم نامے میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے اور علاقے میں امن و امان کی حساس صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

 

 

ٹیگس