Oct ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • تیجسوی یادو کے اعلان پرسوال اٹھانے والی بی جے پی نے بھی ایک کروڑ نوکری دینے کا کیا وعدہ

ہندو ستان کی ریاست بہار کے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر حکمران اتحاد این ڈی اے نے جمعہ کو اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ’سنکلپ پتر‘ کے نام سے جاری اس منشور میں عوام سے کئی وعدے کیے گئے ہیں۔ بی جے پی، جے ڈی یو اور دیگر اتحادی جماعتوں نے مشترکہ طور پر یہ عہد کیا ہے کہ اگر ریاست میں دوبارہ ان کی حکومت بنتی ہے تو بہار کو روزگار، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نئی سمت دی جائے گی۔

این ڈی اے نے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کرتے ہوئے ایک کروڑ سرکاری نوکریاں، خواتین کو مالی مدد، مفت علاج، پچاس لاکھ مکانات اور چار نئے ایئرپورٹس بنانے کا وعدہ کیا۔
دو سری جانب ین ڈی اے کے مشترکہ منشور کے اجراء کے فوراً بعد اپوزیشن جماعتوں نے سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس، آر جے ڈی اور سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں نے این ڈی اے پر الزام لگایا کہ اس کے وعدے ’کاغذی‘ ہیں اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتے۔

کانگریس کے سینئر رہنما اشوک گہلوت نے پریس کانفرنس کے انداز پر ہی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’جے پی نڈا، نتیش کمار اور دیگر رہنما صرف 26 سیکنڈ کے لیے آئے۔ میڈیا کے لوگوں نے بتایا کہ اتنی مختصر پریس کانفرنس انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ وہ ڈر گئے اور چلے گئے۔ 

 

ٹیگس