Nov ۰۲, ۲۰۲۵ ۲۱:۵۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان : مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ نظرثانی پر ترنمول کانگریس کا سخت ردعمل

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں ووٹرلسٹ نظرثانی کے معاملے میں ترنمول کانگریس کا سخت منفی رد عمل سامنے آیا ہے ۔

سحرنیوز/ہندوستان : مغربی بنگال کی حکمراں ترنمول کانگریس پارٹی کے ترجمان نے ملک کے قومی الیکشن کمیشن اور بی جے پی پر ایس آئی آر کے نام پرلوگوں کو حق رائے دہی سے محروم کردینے کی سازش کا الزام لگایا ہے۔
ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور مرکز کی بی جے پی حکومت نے ریاست بہار کی طرح مغربی بنگال میں بھی ایس آئی آر کے نام پر لاکھوں ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکال دینے کی سازش تیار کی ہے۔ 
انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اورمرکزکی بی جے پی حکومت کی ملی بھگت نے ریاست بنگال کے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ 
ترنمول کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ ایس آئی آر کے خوف سے بقول ان کے ریاست میں کچھ لوگوں نے خود کشی کرلی ہے۔ 
انھوں نے کہا کہ بی جے پی کارکن ایس آر کے حوالے سے لوگوں میں خوف و ہراس اور دہشت پھیلارہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ ہندوستان کے قومی انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال سمیت ملک کی بارہ ریاستوں میں ایس آئی آر شروع کردیا ہے۔ 
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے ریاست بہار میں ایس آئی آر کے نام پر وسیع پیمانے پر بدعنوانی اور لاکھوں ووٹروں کے نام لسٹ سے خارج کردینے کا الزام لگایا ہے۔ 

 

ٹیگس