Nov ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: 9 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایس آئی آر کا باضابطہ آغاز

ہندوستان میں یوپی سمیت نو ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام تین علاقوں میں آج سے آیس آئی آر شروع ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے قومی انتخابی کمیشن نے آج سے یوپی اور آٹھ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام تین علاقوں میں آیس آئی آریعنی ووٹر لسٹ خصوصی نظرثانی مہم کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ اس مہم کا مقصد ووٹر لسٹ کی گہرائی اور باریک بینی سے جانچ پڑتال ہے تاکہ غیر قانونی اور غلط اندراجات کو فہرست سے نکالا جاسکے اور اہل ووٹروں کا اندراج یقینی بنایا جاسکے۔

الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اس مہم میں ہر علاقے کے متعلقہ اہلکار گھر گھر جا کر لوگوں کو فارم دیں گے اور ان کے کوائف کی تصدیق کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اہلکار ہر گھر میں تین بار جائیں گے۔

ہندوستان کی نو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام تین علاقوں میں ایس آئی آر کا باضابطہ آغاز ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس پر سخت اعتراض کیا ہے اور اس مہم کا مقصد حکمراں بی جے پی حق میں ووٹرلسٹوں میں گڑبڑ کرنا بتایا ہے۔

 

ٹیگس