ہندوستان ؛ انڈگو ایئر لائن کا بحران، پانچ سو سے زائد پروازیں منسوخ
ہندوستان میں نجی فضائی کمپنی انڈگو کی پروازوں کی منسوخی کا بحران جاری ہے ۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق ملک میں آج بھی انڈگو کی پانچ سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوجانے کی خبر ہے۔ انڈگو سے سفر کرنے والے ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر سرگردانی اور پریشانی کا شکار ہیں۔گزشتہ روز بھی انڈگو کی ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مسافرین کو ان کے مقصد تک پہنچانے کے لئے حکومت نے بہت سی ٹرینوں میں اضافی ڈبوں کا انتظام کیا اور اسپیشل ٹرینیں بھی چلائیں مگر یہ ناکافی ثابت ہوئی ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک چار رکنی کمیٹی بنادی ہے۔ اس کے علاوہ شہری ہوابازی کے محکمے نے ایئر لائن کو حکم دیا ہے کہ مسافرین کو ہوٹل، کھانے، اور متبادل ٹرانسپورٹ کی سہولتیں فراہم کی جائيں۔ ہندوستان کی مرکزی حکومت نے اسی کے ساتھ منسوخ ہوجانے والی پروازوں کے کرائے اتوار کی شام آٹھ بجے تک مسافرین کو واپس کردینے کا حکم بھی دیا اور خبردار کیا کہ ایسا اگر نہ ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔