کشمیر میں سردی کا قہر جاری، ڈل جھیل اور دیگر آبی ذخائر منجمد
Jan ۱۰, ۲۰۲۶ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سردیوں کا قہر جاری ہے اور ڈل جھیل اور دیگر آبی ذخائر منجمد ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/ہندوستان: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی کا قہر جاری ہے جس نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے ریکارڈ ہونے اور یخ بستہ ہوائیں چلنےسے جہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کچھ حصے منجمد ہوئے ہیں وہیں بالائی علاقوں میں بیشتر مقامات پر آبی ذخائر یہاں تک کہ گھروں میں نصب پانی کے نل بھی جم گئے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اکیس جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔