خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، ہندوستان کے لیے بڑا تیل بحران
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i456404-خام_تیل_کی_قیمتوں_میں_زبردست_اضافہ_ہندوستان_کے_لیے_بڑا_تیل_بحران
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اور تیز اضافے نے ہندوستان کے لیے ایک بار پھر تشویش پیدا کر دی ہے۔
(last modified 2026-09-13T08:57:26+00:00 )
Sep ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
  • خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، ہندوستان کے لیے بڑا تیل بحران

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اور تیز اضافے نے ہندوستان کے لیے ایک بار پھر تشویش پیدا کر دی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور تیل بردار جہازوں پر حملوں کے باعث خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔
ہندوستان اپنی خام تیل کی ضرورت کا بڑا حصہ درآمدات کے ذریعے پورا کرتا ہے، اس لیے عالمی قیمتوں میں اضافہ براہِ راست ملک کے درآمدی بل، روپے کی قدر اور مہنگائی پر اثر ڈالتا ہے۔

تازہ صورت حال میں ہندوستانی خام تیل باسکٹ کی قیمت بھی 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر چکی ہے۔ 7 ستمبر کے آس پاس ہندوستانی باسکٹ کی قیمت 101 اعشاریہ صفر سات ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، جو مئی کے بعد پہلی بار اس سطح سے اوپر گئی۔ 
 

موجودہ بحران کی سب سے بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی ہے۔ آبنائے ہرمزعالمی تیل تجارت کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے، جہاں سے عام حالات میں دنیا کے تقریباً پانچویں حصے کا تیل اور گیس گزرتی ہے۔ حالیہ حملوں اور سیکورٹی خدشات کے باعث اس راستے سے جہازوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے، جس سے عالمی سپلائی میں رکاوٹ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔  

خام تیل مہنگا ہونے کا مطلب ہندوستان کے لیے زیادہ ڈالر خرچ کرنا ہے۔ اس سے ملک کے تجارتی خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ اگر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کمزور ہوتا ہے تو درآمدی تیل مزید مہنگا پڑتا ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel