ہندوستان: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی کا سوالوں سے فرار، صحافی کو دھمکیاں
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i456422-ہندوستان_اترپردیش_کے_وزیراعلیٰ_یوگی_کا_سوالوں_سے_فرار_صحافی_کو_دھمکیاں
ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں زہریلی شراب پینے سے اب تک 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں 25 سے زیادہ ہسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں۔
(last modified 2026-09-13T14:23:44+00:00 )
Sep ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی کا سوالوں سے فرار، صحافی کو دھمکیاں

ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں زہریلی شراب پینے سے اب تک 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں 25 سے زیادہ ہسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کو’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تعلق سے لکھنؤ میں صحافیوں کو ’’پریس کانفرنس‘‘ کی دعوت دے کر مدعوکیا گیا لیکن مبینہ طور پر اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے یکطرفہ خطاب کیا اور روانہ ہوگئے۔

اس پر ہال میں موجود صحافیوں میں چہ میگوئیاں ہونے لگیں اور دِویا شریواستو نامی خاتون صحافی نے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہ آواز بلند کہا کہ "وزیراعلیٰ صاحب سوال کا جواب تو دیتے جایئے، یہ پریس کانفرنس ہے" لیکن نہ صرف یہ کہ وزیراعلیٰ نہیں رکے بلکہ الزام ہے کہ بعد میں بی جے پی کارکنوں نے دِویا شریواستو کو بلڈوزر کارروائی کی دھمکیاں دیں اور اسے روپوش ہوجانے کا ’’مشورہ‘‘ دیا۔

دِویا شریواستو نے بعد میں روتے ہوئے ایک یوٹیوب چینل کو بتایا کہ اسے اُس چینل سے بھی نکال دیا گیا ہے جس کیلئے وہ کام کررہی تھی۔ دویا کا ویڈیو وائرل ہوجانے سے وزیراعلیٰ کی سخت سبکی ہورہی ہے اور اپوزیشن نے انہیں اپنے نشا نے پر لے لیا ہے۔

 دویا کا ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے یوپی کے سابق وزیراعلیٰ  نے لکھا ہے کہ ’’جب صرف بیان دینا ہے، میڈیا کو سوال پوچھنے کا حق نہیں توپریس کانفرنس کا کیا مطلب رہ جاتا ہے؟ سب کا وقت کیوں برباد کیا جارہاہے، پریس ریلیز بھیج کر ہی کام چلائیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel