ہندوستان: آسام میں خوفناک سڑک حادثہ، 26 افراد کی موت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i458854-ہندوستان_آسام_میں_خوفناک_سڑک_حادثہ_26_افراد_کی_موت
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں آج جمعہ 13 نومبر کو دوپہر کے بعد ایک خوفناک سڑک حادثہ ہوا جس میں 26 افراد کی موت ہوگئی۔
(last modified 2026-11-13T17:30:20+00:00 )
Nov ۱۳, ۲۰۲۶ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: آسام میں خوفناک سڑک حادثہ، 26 افراد کی موت

ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں آج جمعہ 13 نومبر کو دوپہر کے بعد ایک خوفناک سڑک حادثہ ہوا جس میں 26 افراد کی موت ہوگئی۔

سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ریاست آسام کے گولا گھاٹ ضلعے میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار منی بس بوکاکھٹ سے ناگاؤں کی طرف جارہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

اس خوفناک حادثے میں چھبیس افراد ہلاک اور کئی زخمی زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ منی بس میں زیادہ تر مسافر طلبا تھے۔ مرنے والوں میں منی بس کا ڈرائیور عبدالمجید بھی شامل ہے۔

تصادم کے بعد متعدد مسافر گاڑی کے اندر پھنس گئے۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے انہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

کوہورا ماڈل ہسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر دیپم کمار برمن نے کہا، "حادثے میں ہلاکتوں کی کل تعداد 26 ہو گئی ہے۔ زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے اور ہم ان سے ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔"

قبل ازیں، گولاگھاٹ ضلع کے ایک ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا، "زخمیوں کو اسپتالوں تک پہنچانے کے لیے نو ایمبولینسیں پہلے ہی تعینات کی گئی ہیں۔ یہاں کے ڈاکٹروں نے 20 لوگوں کو بہتر علاج کے لیے جورہاٹ بھیجا ہے۔"

آسام پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر اتل بورا، جو مقامی ایم ایل اے بھی ہیں، فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور وہی امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "منی بس پارک کے قریب لگائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بہت تیز رفتار سے جا رہی تھی۔ ہمیں یقین ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب منی بس ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور گاڑی کنٹینر ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel