Nov ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران اور شام کے وزرائے دفاع نے باہمی تعاون اور دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا
    ایران اور شام کے وزرائے دفاع نے باہمی تعاون اور دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا

ایران اور شام کے وزرائے دفاع نے دوطرفہ تعاون اور دفاعی روابط کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان نے شام کے وزیر دفاع جنرل فہد جاسم الفریج کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو کی اور اس گفتکو میں دونوں وزرائے دفاع نے دوطرفہ تعاون، دفاعی روابط کی تازہ ترین صورت حال اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر دفاع نے شام کے مستقبل کو بہت روشن اور امید افزا قرار دیا اور کہا کہ حتمی کامیابی بہادر شامی قوم کی ہوگی۔

انہوں نے دہشت گردوں کے مقابل شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی حالیہ کامیابیوں پر مبارک باد پیش کی اور شامی حکومت اور عوام کی مدد جاری رکھنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں شام کے وزیر دفاع جنرل فہد جاسم الفریج نے شام کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے حکیمانہ موقف اور ایرانی حکومت و عوام کی طرف سے شامی حکومت اور عوام کی حمایت کی ستائش کی۔

انہوں نے شام میں امن و استحکام کے قیام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو نمایاں اور ممتاز قرار دیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگی محاذوں کی تازہ ترین صورت حال سے اپنے ایرانی ہم منصب کو مطلع کیا۔

ٹیگس