Feb ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
  • شیطانی عزائم سے ہوشیار رہنے کی ضرورت

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے خطے میں بعض علاقائی ممالک کے شیطانی عزائم کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایسے عزائم سے ہوشیار رہنا چاہئے

اسلامی جمہوريہ ايران كی مجلس شوری اسلامی كے اسپيكرعلی لاريجانی نے تہران ميں منعقدہ دو روزہ بين الاقوامی فلسطين كانفرنس كے موقع پر پاكستان كی قومی اسمبلی كی خارجہ امور كميٹی كے سربراہ سرداراويس احمدخان لغاری كے ساتھ ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ہميں خطے كے بعض ممالک كے عزائم سے ہوشيار رہنے كے علاوہ علاقے ميں نئے بحرانوں كو روكنے كے لئے باہمی تعاون بڑھانے كی ضرورت ہے.

اس موقع سرداراحمدخان لغاری نے كہا كہ اسلامی جمہوريہ ايران اور خليج فارس كے ممالک كے درميان ايک اتحاد بننے كي ضرورت ہے جس سے فساد پھيلانے والے ممالک كی سازشوں كو ناكام بناديا جائے.

انہوں نے مزيد كہا كہ يمن كے مسئلے پر بھی ہمارے درميان مفاہمت ہے اور اس حوالے سے پاكستان اپنے تحفظات كا اظہار كرچكا ہے.

اويس لغاری نے مزيد کہا كہ بعض علاقائی ممالک كی جانب سے صہيوني رياست كے ساتھ تعلقات كو معمول پرلانا غلط رويہ ہے اور ان كو چاہئے كہ اپنی آنكھيں حقائق كی طرف كھلی رکھیں۔

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ چابہار اور گوادر ايران اور پاكستان كی جانب سے علاقائی ممالک كے لئے عالمی تجارت كا دروازہ ثابت ہوسكتی ہيں.

 

ٹیگس