Apr ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • تہران کے مرکزی نماز جمعہ کے خطبے

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں استقامتی محاذ کی فتح اور علاقے میں امریکی پالیسیوں کی شکست ہی ایران سے وائٹ ہاؤس کے غصے اور ناراضگی کی وجہ ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے سپاہ پاسداران کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے عراق اور شام میں دہشت گرد گروہ داعش کو شکست دے کر علاقے میں امریکی پالیسیوں کو بھی ناکام بنادیا ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے اس ہفتے تہران کی نماز جمعہ کے خطبوں میں ایران میں آنے والے حالیہ سیلاب سے متاثرین کے لئے دیگر ملکوں کی امداد کی ترسیل کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کے اس اقدام نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ واشنگٹن ایرانی عوام کا کھلا دشمن ہے۔
انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ بعض یورپی ممالک رذالت اور پستی کے اعتبار سے امریکا ہی جیسے ہیں کہا کہ یورپی ممالک سخت اور دشوار حالات میں ایران کو تنہا چھوڑ دیتے ہیں اس لئے یورپی ملکوں کے اقدامات کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہئے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکا اور فرانس جیسے بعض دیگر یورپی ملکوں کے ایران مخالف اقدامات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور ایران کا اسلامی انقلاب پوری قوت و طاقت کے ساتھ اس مرحلے کو بھی عبور کرکے ایک بار پھر دشمنوں کو دھول چٹادے گا۔

ٹیگس