May ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران خطے میں قیام امن اور جمہوریت کو خصوصی اہمیت دیتا ہے

ہونے والی ملاقات میں فریقین نے مختلف موضوعات بشمول ٹرانزٹ شعبے میں باہمی تعاون اور اس حوالے سے ایران کے اہم علاقائی کردار، دونوں ملکوں ے درمیان براہ راست پروازوں کے قیام، شانگھای تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس اور علاقائی مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کرقیزستان کے نائب وزیر خارجہ نوارن نیازعلی اف کیساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران، علاقے میں قیام امن، استحکام اور جمہوریت کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

محمد جواد ظریف نے ایران اور کرقیزستان کے نائب وزرائے خارجہ کے درمیان حالیہ مذاکرات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ کیلئے مثبت ہوں گے۔

اس موقع پر کرقیزستان کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کیساتھ باہمی اور بین الاقوامی تعلقات کی توسیع کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے دونوں ملکوں کے حکام کے دورہ ایران اور کرقیز قستان کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیاسی اور تجارتی تعلقات کے علاوہ ایران اور کرقیزستان کے پارلیمانی تعلقات کے فروغ کے بھی خواہاں ہیں۔

اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی لوبلاگ نیوز ویب سائٹ سے گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امریکہ سے ایرانی تیل کی کمی کو پورا کرنے کا وعدہ کیا ہےکہا کہ یہ اقدام اقتصادی دہشت گردی میں شریک ہونے کے  مترادف ہے۔

انھوں نے پڑوسی ملکوں کے ساتھ قریبی تعلقات محفوظ رکھنے پر مبنی تہران کی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراق، ترکی، پاکستان، افغانستان، روس، ارمنستان، ہندوستان اور جمہوریہ آذربائیجان ایران کے پڑوسی ممالک ہیں کہ جن کے ساتھ ایران کے خوشگوار تعلقات ہیں۔

 

ٹیگس