جواد ظریف کی فرانس کے اعلی حکام سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے فرانس کے اعلی حکام سے ملاقات و مذاکرات کئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور فرانس کے اعلی حکام نے عالمی اور علاقائی صورتحال اور ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی اور جوہری معاہدے کے حوالے سے گفتگو کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قبل از ایں کہا تھا کہ جواد ظریف نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کی با ضابطہ دعوت پر گروپ جی-7 کے اجلاس میں حصہ لیا۔
سید عباس موسوی نےمزید کہا کہ فرانس کے وزیر خارجہ ژان ایو لودریان نے ایران اور فرانس کے صدور کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے ایرانی وزیر خارجہ کو گروپ جی- 7 کے اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی تھی ۔
واضح رہے کہ دنیا کے 7 بڑے صنعتی ممالک کا اجلاس فرانس کے جنوب مغربی علاقے "بیاریتز" میں انعقاد کیا گیا ہے۔
فرانس، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ گروپ سیون کے رکن ممالک ہیں۔ اس اجلاس میں دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے سربراہان مملکت شریک ہوئے۔