Sep ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکہ تیل کی فروخت کی راہ میں رکاوٹ: جوادظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ امریکہ دھمکی آمیز اقدامات کے ذریعے ایرانی تیل کے خریدار ممالک کو تیل کی فروخت کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ نے ہم کو دفاعی ساز و سامان سے محروم کردیا اور اب ملکی وسائل سے تیار دفاعی میزائل سسٹم پر امریکہ احتجاج  کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ہم کو جوہری ایندھن سے محروم کر دیا اور ایران نے ملک میں جوہری ایندھن تیار کیا جس پر امریکہ نے احتجاج کیا۔

جواد ظریف نے مزید کہا کہ امریکہ فی الحال بحری قزاقی اور دھمکی دینے کے ذریعے ایرانی تیل کے روایتی خریداروں م کو تیل کی فروخت کرنے میں رکاوٹیں حائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس