Oct ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کے ادارے آئی آر آئی بی کی اکسٹرنل سروس کے سربراہ پیمان جبلی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی کبھی بھی اپنی سرحدوں کے اندر محدود نہیں رہا ہے کہا کہ اسلامی انقلاب عالمی و انسانی پیغام کا حامل ہے

پیمان جبلی نے تہران میں آئی آر آئی بی کی اکسٹرنل سروس کی سرحد پار خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے فلسفہ وجود اور آئی آر آئی بی کی اکسٹرنل سروس کی ذمہ داریوں اور پیغام میں چولی دامن کا ساتھ ہے ۔

پیمان جبلی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کی اکسٹرنل سروس میں کام کرنے کی قدر و قیمت ، انقلاب اسلامی کے عالمی پیغام کے برابر ہے۔

آئی آر آئی بی کی اکسٹرنل سروس کے سربراہ نے آئی آر آئی بی کے عالمی نیٹ ورکس کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فیسبوک پر حزب اللہ کی کارروائیوں کی کلیپ اور سپاہ پاسداران کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے انٹریو باعث بنے کہ دشمن نے آئی آر آئی بی کے عالمی نیٹ ورکس میں خلل ڈالنا شروع کردیا۔

پیمان جبلی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عالمی نیٹ ورکس ، دشمنوں کے تخریبی اقدامات کے باوجود اپنی خدمات کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کو تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کے ادارے آئی آر آئی بی کی اکسٹرنل سروس کی صحافتی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آئی آر آئی بی کے مرکزی ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے سیاسی و عسکری حکام نے بھی شرکت کی ۔

ٹیگس