Mar ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیر خارجہ اپنی حد پہچانیں: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ کی یہ حیثیت نہیں کہ وہ ایران کو بتائیں کہ اسے کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں کرنا چاہئے ۔

ایران کی وزارت کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ کی یہ حیثیت نہیں کہ وہ ایران کے لئے حد و حدود معین کریں۔ انہوں نے کسی تیسرے ملک کی مداخلت کو دنیا کے مختلف علاقوں میں عدم استحکام اور افراتفری کا باعث قرار دیا۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے ابھی حال ہی میں مغربی ایشیا کے علاقے کو غیرمستحکم کرنے میں امریکہ اور برطانیہ کے تخریبی کردار کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران پر عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات انجام دینے کا الزام لگایا اور دعوی کیا کہ لندن ، ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہ ڈومینک راب کے بیانات کو غیر مناسب اور غیر تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران نے ہمیشہ اس طرح کے بے بنیاد اور تکرای دعؤوں کو مسترد کیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ سید عباس موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے سیاسی، سیکورٹی، اخلاقی اور دینی معیارات کی بنیاد پر کبھی بھی ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش میں نہیں رہا ہے اور اس نے بارہا یہ اعلان بھی کیا ہے کہ ایٹمی ہتھیار بنانا اور رکھنا دونوں حرام ہے-

ترجمان وزارت خارجہ نے یمنی عوام کے قتل عام کے لئے جارح سعودی اتحاد کو ہتھیار دینے کے برطانیہ کے کردار کا ذکرکرتے ہوئے کہا  کہ بعض ممالک اس علاقے سے ہزاروں کیلومیٹر دور ہونے کے باوجود مغربی ایشیا کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہیں۔

 

ٹیگس