Mar ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس، ایران کیلئے قطر کی طبی امداد

قطر کی جانب سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کو فوری طور پر طبی امداد کی پہلی کھیپ تہران پہنچ گئی۔

امیر قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی  نے 26 فروری کو ایران کے صدر حسن روحانی سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قطر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کےسلسلے میں ایران کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہے اور ایران کیلئے ہر قسم کا امداد بھجوانے سے دریغ نہیں  کرے گا۔ اسی سلسلے میں کل 5 ٹن طبی اشیاء پر مشتمل قطر کے امداد کی پہلی کھیپ ایران پہنچی۔

واضح رہے کہ چین میں اب تک اس وائرس کے 80 ہزار 815 کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ 8 مزید اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 177 ہوچکی ہے۔ جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہوگئی، وائرس سے 5 ہزار400 افراد ہلاک جب کہ 71 ہزار کے قریب صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 67 ہزار 800 افراد تاحال زیرعلاج ہیں۔

ٹیگس