Apr ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • سپاہ کے ذریعے فیلڈ اسپتالوں کا قیام

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کے مختلف علاقوں میں چھے فیلڈ اسپتال قائم کر دئے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بری یونٹ کے نجف اشرف نامی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کے مختلف علاقوں میں چھے فیلڈ اسپتال قائم کر دئے جانے کی خبر دی ہے۔

سپاہ پاسداران کے سینیئر کمانڈر محمد نظر عظیمی نے صوبہ ہمدان میں بائیولوجیکل دفاعی مشقوں کے دوران کہا کہ سپاہ پاسداران نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے آغاز سے ہی اسکی روک تھام کے لئے ایران کی وزارت صحت کی مدد کے لئے اپنی تمام توانائیاں اور صلاحیتیں وقف کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ کے میڈیکل اسٹاف کے ساتھ ساتھ سپاہ کے ریٹائر ہوجانے والے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کو بھی ملک کے مختلف صوبوں میں کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے کے لئے طلب کر لیا گیا ہے۔ 

بائیو لوجیکل دفاعی مشقیں ایران کے مغربی صوبوں ہمدان ایلام اور کرمانشاہ میں اتوار کو شروع ہوئیں-

ٹیگس