Apr ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۸ Asia/Tehran

ایک ہفتے قبل ۱۲ اپریل کو خلیج فارس میں ایران کی سپاہ پاسداران کے جوانوں اور امریکی دہشتگردوں کا آمنا سامنا ہوا۔

مغربی ایشیا میں امریکا کے پانچویں بحری بیڑے اور بعض امریکی حکام نے گزشتہ دنوں دعوی کیا کہ بارہ اپریل کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بارہ جنگی کشتیوں نے شمالی خلیج فارس میں امریکی جنگی بحری جہازوں کے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں۔

اس بیان میں دعوی کیا گیا کہ سپاہ پاسداران کی جنگی کشتیاں بڑی تیز رفتاری کے ساتھ، بہت قریب سے امریکی جنگی جہازوں کے سامنے سے گزری ہیں۔ 

سپاہ پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے اتوار کو ایک بیان جاری کر کے، دہشت گرد امریکی فوجیوں کی ہالی وڈ اسٹائل کی اس داستان کے بارے میں کہا ہے کہ امریکی بحریہ نے چھے اور سات اپریل کو، خلیج فارس میں ابتدائی انتباہات کو نظر انداز کرتے ہوئے، انتہائی خطرناک اور غیر پیشہ ورانہ طریقے سے ایرانی کشتیوں کا راستہ روکا لیکن پھر سامنے سے ہٹنے پر مجبور ہو گئی۔ 

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے بحری یونٹ نے دہشت گرد امریکی بحریہ کے غیر قانونی اقدامات اور مہم پسندی کو لگام دینے، ایرانی جہاز رانی کی سلامتی کے استحکام اور ایندھن کی اسمگلنگ کی روک تھام کی غرض سے خلیج فارس میں اپنی سمندری حدود میں گشت کی کارروائیاں بڑھا دی ہیں۔ 

ٹیگس