Apr ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • ظریف کی مختلف وزرائے خارجہ سے گفتگو

متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد آل نہیان نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایک دوسرے کو ماہ مبارک رمضان کی مبارک باد دینے کے ساتھ ہی علاقے کے تازہ ترین حالات، کورونا وائرس کی روک تھام اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے عراق اور عمان کے وزرائے خارجہ سے بھی ٹیلی فون کے ذریعے باہمی تعلقات میں مزید توسیع کے طریقہ کار اور علاقے کے حالات پر گفتگو کی۔

اسی طرح وزیر خارجہ نے عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی اور عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم سے بھی ٹیلی فونی گفتگو کی جس میں ماہ مبارک رمضان کی مبارک باد کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کے حالات اور کورونا وائرس کی روک تھام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور پیر کو قطر کے وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کر کے علاقے کے حالات پر صلاح و مشورہ کیا۔

ٹیگس