May ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • برطانیہ، یمن کے خلاف سعودی جنگی جرائم میں شریک

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حکومت برطانیہ کو یمنی عوام کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کا شریک جرم قرار دیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کی وزارت خارجہ ترجمان سید عباس موسوی نے لکھا ہے کہ حکومت برطانیہ نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت سے حاصل ہونے والے مفادات کے ذریعے اپنے ہاتھ بے گناہ یمنیوں کے خون میں رنگے ہیں۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ سن دوہزار پندرہ سے اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہری مارے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹوں کے مطابق یمن میں جاری قحط نے اس ملک کو دنیا کے عظیم انسانی المیے سے دوچار کر رکھا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ نے دوہزار پندرہ سے دوہزار انیس کے دوران تقریبا ساڑھے چھے ارب پونڈ کے ہتھیار سعودی عرب کو فروخت کیے ہیں اور سعودی فوج کی ٹریننگ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

برطانیہ خود کو جنگ یمن کے خاتمے اور آرم ٹریڈ ایگریمنٹ کا حامی ظاہر کرتا ہے۔ آرم ٹریڈ ایگریمنٹ کا مقصد اسلحے کی غیر قانونی تجارت اور ترسیل کی نگرانی کرنا ہے۔

 

ٹیگس